اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ جامعۃ المصطفی العالمیہ نے ایک بیان جاری کرکے دہشتگردگروہ داعش کے جرائم کی مذمت کی ہے۔ جامعتہ المصطفی العالمیہ کے آج جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالم اسلام کے درمیان اختلافات ڈالنے کےلئے عالمی استکبارکے خفیہ ہاتھ ایک بار پھر ایک گروہ کی آستین سے باہر آگئے ہیں اور عالم اسلام کے ایک اور حصہ کو مصیبت و پریشانیوں میں مبتلاء کرتے ہوئے دنیا بھر کےمسلمانوں کے دلوں کو زخمی کردیا ہے۔ اس بیان کے مطابق داعش تکفیری گروہ جو اپنے خیال خام میں اسلامی حکومت تشکیل دینے کی کوشش کررہا ہے، اپنی خیالی حکومت کی بنیاد ظلم و جارحیت، قتل ، اور مسلمانوں کے جان ومال اور عزت وآبرو کی لوٹ مار پر استوار کررہا ہے، اور مردوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کررہا ہے اور انھیں اپناگھربار چھوڑنے پرمجبور کررہا ہے۔ قم کی المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اپنے بیان میں ملت عراق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے قومی اتحاد کوزیادہ سےزيادہ مضبوط بنا کردشمنان اسلام کی مذموم کوششوں کو ناکام بنا دیں۔
...................
242